حیدرآباد۔24نومبر (اعتماد نیوز)آج آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کو اس
وقت شدید جھٹکا لگا جب اس پارٹی کے کل 22ارکان اسمبلی میں سے 13ارکان نے
پارٹی کو ترک کرنے کا اعلان کیا۔ چنانچہ انہوں نے آر جے ڈی کے چیف وہپ
راکیش کمار سے ملاقات کرتے ہوئے آر جے ڈی سے
لا تعلقی کا اعلان کیا۔ چنانچہ
باغی ارکان میں سے ایک رکن اسمبلی جاوید انصاری نے کہا کہ وہ زیر اقتدار
پارٹی جے ڈی یو میں شامل ہونگے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں
ایک ٹیم کی حیثیت دی جائے۔ اور وہ ضرورت پڑنے پر اس ٹیم کو انتادل یونائیٹڈ
میں ضم کردینگے۔